مزید غنڈہ گردی نہیں، آج وزیراعظم سے بات ہوگی: چوہدری نثار





اسلام آباد میں میڈیا کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو سمجھائے اگر ان کیلئے اظہار رائے کی آزادی ہے تو عام شہریوں کو بھی آمدو رفت کی آزادی ہے، بیماروں کو اسپتال جانے اور میڈیا کو بلا خوف و خطر کام کرنے کی آزادی حاصل ہے۔ حد ہوچکی ہے۔ پرامن شہریوں، خواتین اور مریضوں کو مزید لاقانونیت اور غنڈہ گردی کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔


انہو ں نے کہا وہ اس حوالے سے وزیراعظم کے سامنے اپنا نقطہ نظر رکھیں گے۔ حکومت کو شہریوں کے بنیادی حقوق کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں

Related Posts